سردار عبدالرحیم

سردار عبدالرحیم کا سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سردار عبدالرحیم نے کہا کہ آغا سراج درانی کا انتقال سندھ کی سیاست اور عوامی خدمت کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوارِ رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔