اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے ملک و قوم محسن پاکستان سے محروم ہوگئی، قوم کے حقیقی ہیرو تھے وہ اپنے کارناموں کی وجہ سے ہمیشہ زندہ رہے گے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ تعالی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے درجات بلند فرمائے۔








