تنویر احمد 26

سابق ٹیسٹ کرکٹر تنویر احمد کی والدہ انتقال کرگئیں

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سابق ٹیسٹ کرکٹر و تجزیہ کار تنویر احمد کی والدہ انتقال کرگئیں۔

سابق کپتان راشد لطیف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں تنویر احمد کی والدہ کے انتقال کی خبر دی۔راشد لطیف نے کہا کہ آپ سب سے گزارش ہے کہ ان کی مغفرت کے لییدعا کریں.

اللہ ان کو جواہر رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔واضح رہے کہ تنویر احمد نے پانچ ٹیسٹ، دو ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میں مجموعی طور 20 وکٹیں حاصل کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں