لاہور(رپورٹنگ آن لائن)رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی نااہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ بلاول بھٹو بیک وقت پیپلزپارٹی اورپیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز دونوں کے رکن ہیں،جوکہ الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے.
الیکشن ایکٹ کے تحت بیک وقت2سیاسی جماعتوں کی رکنیت نہیں رکھی جاسکتی۔درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ بلاول بھٹو الیکشن ایکٹ کے تحت رکن قومی اسمبلی نہیں رہ سکتے، اسپیکرقومی اسمبلی سے استدعا ہے کہ وہ بلاول بھٹوکی نااہلی کیلئے ریفرنس بھیجنے کی ہدایت کریں۔
لاہور ہائیکورٹ میں درخواست شہری اشبا کامران نے دائر کی ہے،درخواست میں وزارت قانون، الیکشن کمیشن اور بلاول بھٹو کو فریق بنایا گیا۔