ریشم

زمین کے ساتھ جڑے رہنا مجھے بہت اچھا لگتا ہے ‘ ریشم

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ زمین کے ساتھ جڑے رہنا مجھے بہت اچھا لگتا ہے اورمجھے زمین کے رنگ بے حد پسند ہیں ۔

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں خود سے محبت کرتی ہوں لیکن اتنی نہیں کرتی بلکہ اپنے اردگرد لوگوںسے زیادہ پیار کرتی ہوں ۔ ریشم نے کہا کہا کہ مجھے خوشبو بہت اچھی لگتی ہے اور میرے پاس بڑی تعداد میں پرفیومز ہیں ۔

ریشم نے کہا کہ میں ہر سال صرف پیسوں کی زکوة نہیں کرتی بلکہ اپنے کپڑوں کی بھی زکوة کرتی ہوں ، اپنے بہترین کپڑے بھی مستحق خواتین میں تقسیم کر دیتی ہوں ۔