سچن ٹنڈولکر 20

زمبابوے کے وکٹ کیپر بیٹر برینڈن ٹیلر نے سب سے زیادہ عرصہ کھیلنے کا سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا

ہرارے (رپورٹنگ آن لائن)زمبابوے کے وکٹ کیپر بیٹر برینڈن ٹیلر نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔زمبابوین وکٹ کیپر بیٹر برینڈن ٹیلر سچن ٹنڈولکر کے بعد سب سے زیادہ عرصے تک ون ڈے کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔سچن ٹنڈولکر نے 22 سال 91 دن تک ون ڈے کرکٹ کھیلی جبکہ برینڈن ٹیلر کو کھیلتے ہوئے 22 سال 148 دن ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ سچن ٹنڈولکر کے پاس اب بھی ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ 18426 رنز بنانے اور سب سے زیادہ 463 میچز کھیلنے کا ریکارڈ موجود ہے۔برینڈن ٹیلر نے 2004 میں ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا وہ 207 میچوں میں 11 سنچریاں بناچکے ہیں۔یاد رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے زمبابوے کو 59 رنز سے شکست دی، آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 295 رنز کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 45.1 اوورز میں 235 رنز پر ڈھیر ہوگئی، برینڈین ٹیلر 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں