یوکرین پر ڈرون 62

روس کا یوکرین پر ڈرون و میزائل حملہ

ماسکو(رپورٹنگ آن لائن)روس نے یوکرین پر ایک بارپھر ڈرون اور میزائل حملے کا نشانہ بنایاہے جس کے دوران 50سے زائد میزائل داغے گئے۔اس حوالے سے یوکرینی وزیر توانائی نے کہاکہ روسی حملے میں 6یوکرینی علاقوں میں بجلی کی سہولتوں کو نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب یوکرینی دارالحکومت کیف کے میئر نے 10روسی میزائل مار گرانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ روسی حملے میں پاور گرڈ اسٹیشنزکو نقصان پہنچا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں