روس

روس نے یوکرین میں اجتماعی قبروں کی خبرکو جھوٹا قرار دے دیا

ماسکو(رپورٹنگ آن لائن)روسی صدارتی محل کریملن نے یوکرین میں اجتماعی قبریں ملنے کی خبر کو جھوٹ قرار دے دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جاری کیے گئے بیان میں کریملن کا کہنا ہے کہ یوکرینی شہر ازیوم میں شہریوں کی اجتماعی قبریں ملنے کی خبریں جھوٹ ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین کی جانب سے پچھلے ہفتے ازیوم میں سینکڑوں اجتماعی قبریں ملنے کا دعوی کیا گیا تھا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ یوکرین نے رواں ماہ ازیوم شہر کا قبضہ روسی فوج سے واپس حاصل کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین کی جانب سے روس سے جنگ کے بعد دوبارہ قبضے میں لیے گئے خارکیف کے شہر ازیوم سے 440 سے زائد لاشوں کی ایک اجتماعی قبر ملنے کا دعوی سامنے آیا تھا۔ازیوم کے حوالے سے مقامی پولیس اہلکار کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ یہ شہر روسی فوج سے واپس لیا گیا ہے، یہاں کہ کچھ لوگ گولہ باری اور فضائی حملوں میں مارے گئے تھے۔