روبی انعم

روبی انعم بھارتی پنجابی فلم میں کام کریں گی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) نامور اداکارہ روبی انعم ایک بار پھر بھارتی پنجابی فلم میں اداکاری کریں گی ۔ اداکارہ اس سے قبل بھارتی پنجابی فلم ” چل میرا پت II” میں بھی اداکاری کر چکی ہیں جسے بے حد پسند کیا گیا ۔

اس فلم میں افتخار ٹھاکر، ناصر چنیوٹی،اکرم اداس،ظفری خان نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے ۔بتایا گیا ہے کہ بھارتی فلمسازوں نے پنجابی فلم میں اداکارہ روبی انعم سمیت دیگر پاکستانی فنکاروں کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا جلد با ضابطہ اعلان کیا جائے گا ۔