رضا اللہ 18

رضا اللہ کا اپنی ہی گیند پر شاندار کیچ، ویڈیو وائرل

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کی ون ڈے ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر رضا اللہ نے اپنی ہی گینڈ پر شاندار کیچ تھام کر شائقین کو حیران کر دیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے اکائونٹ سے رضا اللہ کے کیچ تھامنے کی ویڈیو جاری کی گئی ہے جسے شائقین کی جانب سے کافی پسند کیا گیا۔

رضا اللہ نے میچ کے 33ویں اوور میں ول جیکس کو گیند کروائی جسے بلے باز نے کھیلنے کی کوشش کی تاہم گیند سیدھی بولر کی طرف چلی گئی۔ رضا اللہ نے ڈائیو لگا کر ایک ہاتھ سے کیچ تھام کر بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر رضا اللہ نے 8 اوورز میں 38 رنز دے کر انگلینڈ کے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں