رپورٹنگ آن لائن۔
زرائع کے مطابق راولپنڈی میں پی سی ہوٹل کے باہر غیر مسلم پرمٹ ہولڈرز کو اغوا کرنے کا واقعہ پیش آنے پر فوری طورپر مقامی پولیس کو ایمرجنسی 15 اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کو اطلاع دی گئی۔جس پر دونوں اداروں کی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں۔جہاں دیگر پرمٹ ہولڈرز
بتایا کہ نامعلوم پولیس اہلکاروں نے پی سی ہوٹل کے بیرونی دروازے سے پرمٹ ہولڈر کو اغوا کر کے کسی نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے، اور اب بھاری تاوان کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
صورتحال سامنے آنے پر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے لیڈی انسپکٹر مہوش جاوید کی سربراہی میں فوری کارروائی کرتے ہوئے مغویوں کو برآمد کرلیا اور اغواکاروں کو گرفتار کرکے پولیس تھانہ سول لائن کے حوالے کردیا۔
زرائع کے مطابق اغوا کار پولیس اہلکار پرمٹ ہولڈرز کو اغوا کرکے ایکسائز اورپولیس کی ٹیموں کو چکمہ دینے کے لئے راولپنڈی شہر میں ایک سے دوسری جگہ منتقل کرتے رہے۔
تاہم مہوش جاوید اوراس کی ٹیم نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے نہ مغویوں کو برآمد کروالیا بلکہ اغواکار ایک پولیس اہلکار کو بھی گرفتار کرلیا۔
غیر مسلم کمیونٹی نے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اور پولیس کی اس بروقت اور مؤثر کارروائی کو انتہائی سراہا اور بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات اقلیتی برادری کے اعتماد کو بحال کرتے ہیں، اور اگر آئندہ بھی پولیس اور ایکسائز اسی جذبے سے کام کرتے رہے، تو معاشرے میں امن اور تحفظ کا احساس مزید مضبوط ہو گا۔