راولپنڈی(رپورٹنگ آن لائن)راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ کے ساتھ اڈیالہ جیل کے اطراف کا علاقہ ریڈ زون قرار دے دیا گیا ۔ تفصیل کے مطابق راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ کے ساتھ اڈیالہ جیل کے گرد و نواح کا علاقہ ریڈ زون قرار دیتے ہوئے 9 تھانوں کی پولیس، 4 ڈی ایس پی، ایس ایس پی، ایس پی صدر، سی پی او راولپنڈی کو ڈیوٹی پر مامور کر دیا گیا ۔
مجموعی طور پر ایک ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی پر تعینات کئے گئے جب کہ واٹر کینن بھی جیل کے باہر کھڑی کر دی گئی ۔ انتظامیہ نے اڈیالہ جیل کے اطراف میں دکانیں، ہوٹل، تندور اور پٹرول پمپس بند کروانے کے احکامات بھی جاری کر دیئے ۔ واضح رہے کہ منلکواڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن تھا ۔









