گورنر سندھ 13

ذہنی صحت کے مسائل پر بات کرنا کمزوری نہیں، ہمت کی علامت ہے، گورنر سندھ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ ذہنی صحت صحت مند زندگی کا لازمی حصہ ہے، اس حوالے سے شعور اجاگر کرنا اور ذہنی مسائل کو سمجھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ذہنی صحت کے مسائل کو نظرانداز کرنے کے بجائے ان کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔عالمی یومِ ذہنی صحت کے موقع پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ ذہنی دباؤ اور پریشانی کا شکار افراد کو تنقید کا نشانہ بنانے کے بجائے ہمدردی اور تعاون فراہم کرنا چاہیے۔ ذہنی صحت کے مسائل پر بات کرنا کمزوری نہیں بلکہ ہمت کی علامت ہے۔

سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ ذہنی صحت سے متعلق غلط فہمیوں اور معاشرتی بدنامی کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ بالخصوص نوجوانوں کی ذہنی صحت پر خصوصی توجہ دینے، آگاہی فراہم کرنے اور انہیں بروقت ماہرین تک رسائی دینے کی ضرورت ہے تاکہ ایک صحت مند اور بہتر مستقبل کی بنیاد رکھی جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں