گورنر سندھ 18

ذاتی طور پر ایمرجنسی کے حق میں نہیں، جمہوری حکومت ہونی چاہیے، گورنر سندھ

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ وہ ذاتی طور پر ایمرجنسی کے نفاذ کے حق میں نہیں ہیں اور ملک میں جمہوری حکومت ہونی چاہیے، تاہم ان کے بقول خیبر پختونخوا میں ریاست دشمن عناصر کی سہولت کاری روکنے کے لیے ایمرجنسی نافذ کرنا پڑی۔

ٹورنٹو میں پاکستانی کمیونٹی سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی آئین کے مطابق نافذ کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر ایمرجنسی کے نفاذ کو پسند نہیں کرتے اور جمہوری حکومت کے قیام کے حامی ہیں، تاہم ان کے مطابق خیبر پختونخوا میں ریاست دشمن عناصر کی سہولت کاری روکنے کے لیے یہ اقدام ضروری تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں