دیکھ رہے ہیں زیادہ مہنگے آئی پی پیز کو نکالنے کا کیا طریقہ ہے؟ اویس لغاری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن )وفاقی وزیرِ بجلی اویس لغاری نے کہا ہے کہ دیکھ رہے ہیں کہ کس آئی پی پی کا کتنا عرصہ باقی رہ گیا ہے، زیادہ مہنگے آئی پی پیز کو نکالنے کا کیا طریقہ ہے، اس کی قیمت کیا ہو گی؟۔اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ پاور اویس لغاری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آئی پی پیز سے متعلق بہت کچھ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کس آئی پی پی سے ہمیں کتنا فائدہ اور کتنا نقصان ہوا ہے، یہ بھی دیکھ رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ بھی دیکھ رہے ہیں کہ آئی پی پیز کو نکالنے کی قیمت کیا آج ہم برداشت کر سکتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے معاملے کو مختلف حوالوں سے دیکھا جا رہا ہے، وزیرِ اعظم کی ہدایات کے مطابق بہت جلد اس پر کوئی نہ کوئی فیصلہ ہو گا۔

اویس لغاری کا مزید کہنا ہے کہ آئی پی پیز کے خاتمے سے متعلق شیخ رشید کی طرح کے بیانات نہیں دے سکتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کے ٹیرف بڑھنے سے جنوری کے بعد ایڈجسٹمنٹ نہ ہونے سے قیمتیں کم رہیں گی۔