ایازصادق

دہشتگرد ملک دشمن، مذموم مقاصد کیلئے بدامنی پھیلانے کی مکروہ کوشش کررہے ،سپیکرایاز صادق

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن )سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک و قوم کے دشمن ہیں اور اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے بدامنی پھیلانے کی مکروہ کوشش کر رہے ہیں۔

جاری ایک بیان میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔سردار ایاز صادق نے ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت چار دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ دہشت گردوں کو ملک کی ترقی اور امن کو سبوتاژ کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، پوری قوم ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متحد ہے، قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے دہشت گردی کے خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔