لیاقت بلوچ 15

دھرنے اور احتجاجی جلسے جاری رہیں گے،لیاقت بلوچ

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ دھرنے اور احتجاجی جلسے ملک بھر میں جاری رہیں گے۔جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم اور جماعتِ اسلامی کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس اب 7 ستمبر کو اسلام آباد میں ہو گا۔

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ جماعتِ اسلامی کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی میں عنایت اللہ، فراست علی، ضیا الدین، نصر اللہ رندھاوا اور نوید علی شامل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ حکومت پر منحصر ہے کہ وہ کتنی سنجیدگی اور کتنے وقت میں مسئلہ حل کرتی ہے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعتِ اسلامی کے دھرنے عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں