فی تولہ سونا 13

دو روز مسلسل سستا ہونے کے بعد سونا پھر مہنگا ہو گیا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں دو روز کی کمی کے بعد معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہو کر425036 روپے کاہوگیا،دس گرام سونے کی قیمت 771 روپے کم ہو کر 364399 روپے ہوگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 6289 روپے پر برقرار ہے،دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 9 ڈالرمہنگا ہوکر فی اونس سونا 4026 ڈالر پر آ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں