افتخار ٹھاکر 17

دنیا کیساتھ ساتھ ہمیں آخرت بھی سنوارنی چاہیے’ افتخار ٹھاکر

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) سینئر کامیڈین افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ دنیا کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنی آخرت بھی سنوارنی چاہیے، دنیا عارضی گھر ہے جبکہ آخرت ہمیشہ رہنے کی جگہ ہے، اس لئے ہمیں اس کے لئے بھرپور تیاری کرنی چاہیے۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میں مختلف فلاحی تنظیموں کے ساتھ منسلک ہوں اور میرا مقصد یہی ہے کہ نیکی کے کسی بھی عمل میں اپنا حصہ ڈال سکوں۔ اگر میری شمولیت سے کسی ضرورت مند یا مستحق کو فائدہ پہنچتا ہے تو میں اسے اپنی خوش نصیبی سمجھتا ہوں۔ انہوں نے اپنے ساتھی اداکاروں کو بھی تاکید کی کہ وہ رزق حلال کے حصول کے لئے محنت کے ساتھ ساتھ مستحق لوگوں کی مدد کے لئے بھی وقت نکالیں ۔

ہمیں انسانیت کی بہتری اور دکھی انسانوں کی مدد کے لئے بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ اگر ہم اپنی ذمہ داری سمجھ کر نیکی اور بھلائی کے کاموں میں آگے بڑھیں گے تو ہمیں دیکھ کر دوسرے لوگ بھی اس کار خیر میں شامل ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں