19

درفشاں سلیم کا وزن پر تنقید اور مذاق کرنے والے ناقدین کو جواب

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے اپنے بازوں اور وزن پر تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کو طنزیہ جواب دے دیا۔ اداکارہ ان دنوں ڈرامہ سیریل درِ نجات میں اپنی اداکاری کے باعث خبروں میں ہیں، تاہم ڈرامے کی 21ویں قسط میں ان کا لباس نئی بحث کا سبب بن گیا۔ایک منظر میں درفشاں بغیر آستین کی شرٹ پہنے نظر آئیں، جس کے بعد بعض صارفین نے ان کے بازوں اور کندھوں کی ساخت کا مذاق اڑانا شروع کر دیا۔

کچھ صارفین نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے ان کی تصاویر میں بڑے مسلز بنا کر انہیں ریسلرز سے بھی تشبیہ دی۔مسلسل باڈی شیمنگ کے بعد درفشاں نے انسٹاگرام پر اپنے لکس اشتہار کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں لکھا، آلویز فیت: اینڈ ڈیٹ از دی ٹوئٹ۔اداکارہ کے اس مختصر مگر دلچسپ ردعمل نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں