دانش تیمور 18

دانش تیمور کے نئے ڈرامے میں شراب نوشی کا سین، اداکار تنقید کی زد میںآگئے

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے معروف اداکار دانش تیمور اپنے نئے ڈرامے کے ایک سین کے باعث سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آگئے۔معروف نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے ایک ڈرامے کی حالیہ قسط میں دانش تیمور کے کردار شاہ داد کو شراب پیتے ہوئے دکھایا گیا جس پر ناظرین نے ناراضی کا اظہار کیا۔ڈرامے کی کہانی شاہ داد اور بریرہ کے گرد گھومتی ہے جن کی شادی زبردستی کروائی جاتی ہے۔ حالیہ قسط میں شاہ داد کو شراب نوشی کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کے قریب آنے کے بارے میں سوچتے دکھایا گیا۔

یہ منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین نے ڈرامے کے تخلیق کاروں کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ ایک صارف نے سوال اٹھایا کہ پاکستانی ڈراموں میں بار بار شراب نوشی دکھانے کی کیا ضرورت ہے؟ جبکہ بعض ناظرین نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایسے مناظر نوجوانوں پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔اپنے کلچر کوپروموٹ کرنے کی بجائے شیطان کا پیروکار بن کر اچھے خاصے چلتے ڈرامے میں بھونڈی حرکت کر کے اپنے آپ کو صارفین کے دل سے اتاردیاگیاـ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں