سینیٹر مشاہد حسین سید 21

خیبر پختونخوا کے عوام سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے’ میاں شاہد حسین

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں شاہد حسین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پارٹی اور (ن) لیگ کی حکومت خیبر پختونخواہ کی عوام سے مسلسل سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے ،ساڑھے چار کروڑ ووٹروں پر شب خون مارا گیا ہے ،تحریک انصاف کا پہلے دن سے دہشت گردی کے حوالے سے موقف قوم کے سامنے بالکل واضح ہے ،(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی خیبر پختونخواہ کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتی ہے ۔

انہوں نے اپنے آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ تحریک انصاف اور اوورسیز پاکستانیوں نے مکمل طور پر غیر آئینی، غیر قانونی اور سیاسی انتقام قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔اوورسیز پاکستانی خیبر پختونخواہ کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ خیبر پختونخوا میں 2013ء سے مسلسل عوامی مینڈیٹ سے حکومت کر رہی ،جماعت کو صرف اس لیے ہٹایا گیا کہ وزیراعلی سہیل آفریدی عمران خان کی رہائی کے لیے لانگ مارچ کی قیادت کر رہے تھے۔صوبے میں ایمرجنسی کے نفاذ کے فوراً بعد وزیراعلی سہیل آفریدی، صوبائی صدر جنید اکبر سمیت اراکین قومی و صوبائی اسمبلی وزراء اور پارٹی رہنمائوں کارکنوں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا ہے،جس کی اوورسیز پاکستانی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔

میاں شاہد حسین کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا پاکستان کا واحد صوبہ تھا جہاں پی ٹی آئی کی دو تہائی اکثریت سے واضح منتخب حکومت موجود تھی، اس کو اس طرح ختم کرنا جمہوریت اور وفاق کی روح کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر دہشت گردی ہی اصل وجہ ہے تو بلوچستان کئی دہائیوں سے سب سے زیادہ دہشت گردی سے متاثرہ صوبہ رہا ہے، وہاں گورنر راج کیوں نہیں لگایا گیا؟ اس سے اس اقدام کے پیچھے سیاسی محرکات واضح ہوتے ہیں۔تحریک انصاف نے اپنے اصولی موقف کا واضح اعلان کیا ہے کہ وہ اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرے گی اور احتجاجی تحریک جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں