خواجہ آصف

خواجہ آصف سے لندن میں بدتمیزی، پاکستانی ہائی کمیشن کا برطانوی وزارت خارجہ سے رابطہ، تحریری طور پر جمع کروانے کی ہدایت

لندن(رپورٹنگ آن لائن ) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے ساﺅتھ لندن میں بدتمیزی کے واقعے پر پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی وزارت خارجہ سے رابطہ کرلیا۔

برطانوی وزارت خارجہ نے وزیر دفاع خواجہ آصف کو اپنی درخواست تحریری طور پر جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔وزیر دفاع خواجہ آصف متاثرہ فریق کے طور پر اپنی درخواست لندن ٹرانسپورٹ پولیس کو جمع کروائیں گے۔خواجہ آصف کی تحریری درخواست لندن ٹرانسپورٹ پولیس کے پاس درج کروائی جائے گی، لندن ٹرانسپورٹ پولیس وزیر دفاع کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے شخص کی شناخت سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کرے گی۔

سی سی ٹی وی کیمروں کی فٹیج کی مدد سے بدتمیزی کرنے والے شخص کی شناخت کے بعد قانونی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔پاکستانی ہائی کمیشن حکومت کی سخت ہدایات پر برطانوی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے واقعہ کے بعد ایک اور ناخوشگوار واقعہ پیش آ گیا۔