دفاع 19

خطے کے امن کے لیے اصل خطرہ جاپان کی عسکریت پسندی کی جانب تیز رفتار پیش رفت ہے، چینی وزارت د فاع

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کی وزارتِ دفاع کے ترجمان، سینئر کرنل چھن شی نے حالیہ عسکری امور سے متعلق چین کا مؤقف بیان کیا۔

 جاپان کی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کی جانب سے حال ہی میں ٹوماہاک کروز میزائل کے لائیو فائر ٹیسٹ لانچ کے بارے میں ترجمان نے کہا کہ حقائق نے ثابت کیا ہے کہ جاپان کی جانب سے نام نہاد  “سراؤنڈنگ ٹھریٹس” کا بیانیہ اس کے امن پسند آئین اور “صرف دفاعی پالیسی” سے انحراف کا محض ایک بہانہ ہے۔ درحقیقت جاپان کی سلامتی اور خطے کے امن و استحکام کے لیے اصل خطرہ اس کی اپنی فوجی توسیع اور دوبارہ عسکریت پسندی کی جانب تیز رفتار پیش رفت ہے۔ عالمی برادری کو ،  جاپان کی “نئی قسم کی عسکریت پسندی” سے پیدا ہونے والے عالمی خطرات کو روکنے کے لیےمشترکہ طور پر اقدامات کرنے چاہیئں۔

ہوانگ یئن جزیرے کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ ہوانگ یئن جزیرہ چین کی سرزمین کا اٹوٹ حصہ ہے اور بین الاقوامی قانون کے مطابق اس کے علاقائی سمندر کی بیس لائن کا اعلان کرنے کا حق صرف چین کو حاصل ہے۔ ترجمان نے فلپائن پر زور دیا کہ وہ سمندر میں اپنی اشتعال انگیز کارروائیاں فوری طور پر بند کرے۔  انہوں نے واضح کیا کہ چینی افواج سمندر میں کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کا مؤثر اور بھرپور جواب دیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں