ڈبلن( رپورٹنگ آن لائن)آئرلینڈ کی خاتون فٹبالر میگن کیمبل نے حال ہی میں خواتین فٹبال میں طویل ترین فاصلے تک فٹبال کو ہاتھوں سے پھیکنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔
31 سالہ میگن نے فٹبال کو 37.55 میٹر( 123 فٹ 2 انچ) کی دوری تک پھینک کر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا جو کہ پچھلے 35 میٹر کے ریکارڈ سے زیادہ ہے۔ میگن کیمبل کا تعلق کلب لندن سٹی لائنیسز (London City Lionesses) سے ہے۔ یہ ریکارڈ خواتین فٹبال میں طویل ترین تھرو اِن کا ریکارڈ ہے جو کہ 37.55 میٹر تک ہے۔میگن کیمبل کا کہنا ہے کہ ان کی یہ صلاحیت قدرتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جب وہ 12 یا 13 سال کی تھیں اور لڑکوں کی ٹیم میں کھیلتی تھیں، تب بھی ان کا تھرو ان لڑکوں سے زیادہ طویل ہوتا تھا۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کبھی اس پر خاص تربیت نہیں لی، بلکہ ان کے بازوں کی غیر معمولی لچک کی وجہ سے وہ فٹبال کو اتنی دور تک پھینکنے کے قابل ہیں۔