فیصل جاوید خان

حکومت کو گرانا ہے، مہنگائی خود بخود گر جائیگی،فیصل جاوید خان

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ اس حکومت کو گرانا ہے، مہنگائی خود بخود گر جائیگی:عمران خان چند ہفتوں میں دوبارہ وزیراعظم بن جائیں گے۔ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ یہ حکومت آتے ہی تیزی سے مہنگائی بڑھی، جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔فیصل جاوید خان نے کہا کہ تبدیلی نہیں اب انقلاب آئے گا۔

انہوںنے کہاکہ عوام کی آواز اور حق کی آواز لوگوں تک پہنچانی ہے،عوام کو درپیش مسائل کو اجاگر کرناہے۔ انہوںنے کہاکہ ڈاکر کی قیمت کہاںتک پہنچ چکی ہے۔۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے بہت برے حالات ہیں،امپورڈڈ حکومت نے خود کو ریلیف اور عوام کو مشکل میں ڈال دیا،لوگ عمران خان کی کال نہیں بلکہ مس کال کے انتظار میں ہیں۔انہوںنے کہاکہ