حافظ نعیم الرحمن 26

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا،حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرول کو کمائی کا ذریعہ بنا رکھا ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام پر بھاری ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا جا رہا ہے، حکمران عالمی مارکیٹ کا نام لے کر عوام کو گمراہ کرتے ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ بھاری پٹرولیم لیوی عوام سے وصول کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم لیوی کا پٹرول کی اصل قیمت سے کوئی تعلق نہیں اور حکومت فی لیٹر 150 روپے سے زائد ٹیکسز اور لیوی وصول کر رہی ہے، جس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا اور عوام کی مشکلات بڑھیں گی۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے، پٹرول کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے 58 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں