لاہور (رپورٹنگ آن لائن )سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ سانحہ نو مئی کی پہلے دن ہی مذمت کی تھی، حکمران اگر شریک جرم نہیں تو یہ جوڈیشل کمیشن بنانے سے کیوں بھاگ رہے ہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قانون ایک ہی ہے مگر صوبوں میں اس کا عمل مختلف ہے، سوا سال ہوگیا ہم انصاف کے منتظر ہیں، آج سوا سال بعد تفتیشی کاغذ بدل رہے ہیں، ہمیں بہانے سے جیل میں رکھا ہوا ہے۔ عمرسرفرازچیمہ نے مزید کہا کہ ہمیں ہائیکورٹ کے حکم کے خلاف ڈیتھ سیل میں رکھا ہوا ہے، ہمارے خلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔