ایلون مسک

حماس کامیاب ،اسرائیل کو رد عمل میں ہر ممکن نرمی برتنا چاہیے، ایلون مسک

نیویارک(رپورٹنگ آن لائن)ٹوئٹر اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے کہاہے کہ مشرق وسطی سے متعلق ہر چیز کے بارے میں کوئی آسان جواب نہیں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیںانہوں نے مزید کہا میری قطعی رائے میں حماس کا مقصد اسرائیل کی طرف سے پرتشدد اور مبالغہ آمیز ردعمل کو ہوا دینا تھا کیونکہ انہیں (حماس کو)فوجی فتح حاصل کرنے کی امید نہیں تھی۔

ٹیسلا کے سی ای او نے مزید کہا کہ وہ حقیقت میں بدترین ممکنہ مظالم کا ارتکاب کرنا چاہتے تھے تاکہ ایک بڑے جارحانہ اسرائیلی ردعمل کو اکسایا جا سکے اور اسرائیل کے اس ردعمل کا فائدہ اٹھا کر دنیا بھر کے مسلمانوں کو غزہ اور فلسطین کے لیے نکالا جا سکے۔ وہ حقیقت میں کامیاب ہو گئے ہیں۔تاہم ان کا خیال تھا کہ اسرائیل کو ہر ممکن مہربانی کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا آنکھ کے بدلے آنکھ اور دانت کے بدلے دانت کے اصول پر عمل کرنے سے صورتحال مزید خراب ہو جائے گی۔

مسک نے حیرت کا اظہار کیا کہ حماس کے ہر رکن کے لیے جسے اسرائیل نے مارا اس نے کتنے اور بنائے ہیں؟انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسرائیل غزہ میں کچھ لوگوں کے بچوں کو مارتا ہے تو اس سے زیادہ غصہ پیدا ہوگا اور شاید طویل مدت میں دہشت گردی ہو گی۔مسک نے اشارہ دیا کہ اسرائیلی افواج کو یا تو حماس کے ارکان کو قتل کرنا چاہیے یا انہیں قید کرنا چاہیے۔ مسک نے غزہ میں امداد پہنچانے کا مطالبہ بھی کیا۔