حماد اظہر 140

حماد اظہر کا اگلا بجٹ آئی ایم ایف کی فرمائش کے مطابق بنانے کا مطالبہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ حماد اظہر نے اگلا بجٹ آئی ایم ایف کی فرمائش کے مطابق بنانے کا مطالبہ کردیا۔ایک بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ موجودہ حکومت کو بجٹ پیش نہیں کرنا چاہیے، اگر اس حکومت نے بجٹ پیش کیا بھی تو لازمی ہے کہ یہ بجٹ سیاسی نہ ہو اور اس پر طرفین کو اعتماد میں لیا جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ نئے بجٹ پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں لیا جائے اور حکومت کو چاہیے کہ اس بجٹ میں آئی ایم ایف سے ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی نہ کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں