حزب اللہ

حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف نئی قسم کے ہتھیار استعمال کرنے کا دعوی

بیروت (رپورٹنگ آن لائن)لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں ان کے مسلح گروپ نے نئی اقسام کے ہتھیار کا استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ حسن نصر اللہ کا غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد دوسرا خطاب ہے۔ حسن نصر اللہ نے عہد کا اظہار کیا کہ جنوب میں اپنے دشمن کے خلاف ان کا محاذ فعال رہے گا۔

حسن نصر اللہ نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف محاذ میں ان کے آپریشن میں بہتری آئی ہے۔ آپریشنز کی تعداد، حجم، اہداف کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ ہتھیاروں کی اقسام میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حزب اللہ نے برکان نامی میزائل کا استعمال کیا ہے، جس کا پیلوڈ 300 سے 500 کلوگرام کے درمیان ہے اور حزب اللہ نے پہلی بار ہتھیاروں سے لیس ڈرونز کا استعمال بھی کیا ہے۔