ریاض (رپورٹنگ آن لائن)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے واضح کیا ہے کہ حج سیزن کی کامیابی تمام منصوبوں پر باریک بینی سے عملدرآمد کی وجہ سے ہوئی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یہ بات سعودی وزیر داخلہ، سپریم حج کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز بن سعود کی جانب سے موصول ہونے والے شکریہ کے ایک جوابی ٹیلیگرام میں کی ہے۔
سعودی ولی عہد نے اس سال کے حج سیزن کی کامیابی پر شہزادہ عبد العزیز کو مبارکباد دی ہے۔