harish-rauif-1.jpg

حارث رئوف ملتان ٹیسٹ سے باہر ہوگئے

راولپنڈی( رپورٹنگ آن لائن)پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رئوف ملتان ٹیسٹ سے باہر ہوگئے جبکہ کراچی ٹیسٹ کے لیے بھی دستیابی کا امکان نہیں ۔حارث رئوف راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز انجرڈ ہوئے تھے اور انہوں نے ڈیبیو میچ میں صرف 13اوورز کروائے تھے۔ پہلی اننگز میں انہوں نے بیٹنگ بھی کی تھی۔ڈاکٹرز نے فاسٹ بولر حارث رئوف کو 2ہفتے آرام تجویز کیا ہے۔