رمیز راجہ

جو میں نے کر دیا وہ کوئی اور نہیں کر سکتا، رمیز راجہ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے کہا ہے سمجھتا ہوں جو میں نے کر دیا ہو کوئی اور نہیں کر سکتا۔ایک انٹرویومیں رمیز راجہنے کہاکہ پاکستان ٹیم بھرپور تیاری کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جائے گی، ٹیم پر کوئی دبا ئونہیں ، ہماری ٹیم ورلڈ کپ جیت سکتی ہے اور جیتے گی۔انہوںنے کہاکہ میرا فلسفہ ہے کہ کپتان کو مضبوط کرنا چاہیے، کافی عرصے بعد پاکستان کو بابر اعظم کی صورت میں ہیرا ملا ہے، بابر اعظم کوشش کر رہے ہیں اور کافی بہتری آ رہی ہے۔

رمیز راجا نے کہاکہ اچھی ٹیم بنانے کیلئے سلیکشن میں تسلسل چاہیے، مجھے کسی سیاسی دبا کی پرواہ نہیں ہے، میں سمجھتا ہوں کہ جب ٹیم ہارتی ہے تو میں ہارتا ہوں۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ جو میں نے کر دیا ہے وہ کوئی اور نہیں کر سکتا۔یاد رہے کہ رمیز راجا اس سے قبل بھی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی حمایت میں بیان دے چکے ہیں۔