عبدالعلیم خان 19

جنوبی وزیرستان میں کامیاب آپریشنز، وفاقی وزیر علیم خان کا سکیورٹی فورسز کو شاندار خراج تحسین

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پوری قوم دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے اپنے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اداروں نے ایک بار پھر بھرپور انداز میں اپنے فرائض ادا کیے ہیں اور فتنہ الخوارج کی سرکوبی کے لیے ان کے مستقل مزاجی سے کیے گئے اقدامات لائق تحسین ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے اپنے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہندوستان کی مذموم سرگرمیوں کے سہولت کاروں کا پیچھا جاری رکھا جائے گا۔ عبدالعلیم خان نے پاک فوج اور سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی پاکستان اور ہمارے بہادر جوانوں کا حامی و ناصر ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں