بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی صدر شی جن پھنگ نے رامافوسا کو جنوبی افریقہ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ہفتہ کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور جنوبی افریقہ کے درمیان مختلف شعبوں میں گہرا سیاسی اعتماد اور نتیجہ خیز عملی تعاون جاری ہے،جو ترقی پذیر ممالک اور “گلوبل ساؤتھ ” کے درمیان اتحاد اور تعاون کا نمونہ ہے۔
گزشتہ سال اگست میں انہوں نے جنوبی افریقہ کا چوتھا سرکاری دورہ کیا اور صدر رامافوسا کے ساتھ متعدد معاملات پر اہم اتفاق رائے حاصل ہوا، جس سے اعلیٰ سطحی چین-جنوبی افریقہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے نئے باب کا آغاز ہوا۔ چینی صدر کا کہنا تھا کہ وہ چین-جنوبی افریقہ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی سطح تک پہنچانے اور عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مشترکہ طور پر کردار ادا کرنے کے لیے صدر رامافوسا کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔