جنرل ہسپتال 193

جنرل ہسپتال /پی جی ایم آئی کے ساڑھے 3 ہزار ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ

لاہور (زاہد انجم سے)حکومت پنجاب کے احکامات پر عمل درآمد کرتے پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے ادارے میں فرائض سر انجام دینے والے ساڑھے تین ہزار سے زائدسٹاف کی تنخواہوں میں یکم جولائی سے 15 فیصد ایڈہاک ریلیف شامل کر دیا ہے۔

جنرل ہسپتال،پی جی ایم آئی،امیر الدین میڈیکل کالج اور نرسنگ کالج ایل جی ایچ میں تعینات گریڈ ایک تا بیس کے ڈاکٹرز،نرسز، پیرامیڈکس اور دیگر ملازمین کو رواں ماہ کی تنخواہ اضافی رقم کے ساتھ ملے گی جبکہ تمام ملازمین کی تنخواہیں ان کے متعلقہ بینک اکاؤنٹ میں بھجوا دیں ہیں جہاں سے وہ وصول کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں