اویس قادر شاہ 20

جمہوریت کی حقیقی طاقت عوام کے اعتماد اور شمولیت میں ہے، اویس قادر شاہ

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ جمہوریت عوامی مسائل کے حل اور دیرینہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ناگزیر ہے، مضبوط جمہوری ادارے ہی پْرامن، مستحکم اور خوشحال پاکستان کی بنیاد ہیں۔جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی حقیقی طاقت عوام کے اعتماد، شمولیت اور فعال کردار میں ہے۔

عوام کی رائے، شمولیت اور نمائندگی جمہوری نظام کے بنیادی ستون ہیں۔سید اویس قادر شاہ نے کہا کہ جمہوریت اقتدار کے استعمال کو عوام کے سامنے جواب دہ بنانے کا نظام ہے، اس لیے آئین، جمہوری اقدار اور پارلیمانی اداروں کا استحکام ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام میں اکثریت کے ساتھ اقلیتوں کے حقوق اور ان کی آواز کا احترام بھی لازم ہے۔ پاکستان کی مضبوطی، ترقی اور خوشحالی کے لیے جمہوری اداروں کا مؤثر اور مستحکم ہونا ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں