لیاقت بلوچ 10

جماعت اسلامی کی پیٹرولیم لیوی کے مرحلہ وار خاتمے کیلئے تحریک کامیاب ہوگئی،لیاقت بلوچ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ جماعت اسلامی کی پیٹرولیم لیوی کے مرحلہ وار خاتمے اور عوامی ریلیف کیلئے تحریک کامیاب ہوگئی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے عوامی ریلیف کی سیاسی، جمہوری اور قومی مزاحمت کی کامیابی سے نئی تاریخ رقم کی ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ 25 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد کا فیصلہ حکومت کی زراعت اور کسان دشمن پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ گنے، گندم اور چاول کے کاشتکاروں کا معاشی استحصال ہو رہا ہے، حکومت قومی زراعت کانفرنس بلانے کا اہتمام کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں