صنم جاوید

جلائو گھیرائو کیس، صنم جاوید کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)عدالت نے زمان پارک کے باہر جلائو گھیرائو اورتشدد کے مقدمے میں پی ٹی آئی ورکر صنم جاوید کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے صنم جاوید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے 2 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض صنم جاوید کی ضمانت منظور کی۔

ملزمہ کے خلاف لاہور کے تھانہ ریس کورس میں زمان پارک کے باہر جلائو گھیرائو اورتشدد کا مقدمہ درج ہے۔واضح رہے کہ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے دو روز قبل زمان پارک پولیس آپریشن کے دوران جلائو گھیرائو اور تشدد کے مقدمے میں صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 دسمبر تک توسیع کی تھی۔