اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ کی چیف آرگنائزرمریم نوازنے کہاہے کہ جسٹس کھوسہ اور پانامہ بینچ کو پتہ چل گیا ہوگا کہ سسلین مافیا اور گوڈ فادرکون ہے؟۔ایک انٹرویومیں مریم نواز نے سوال اٹھایا کہ ہمارے جھوٹے مقدمات کو چلایا گیا اورسزائے دی گئیں، ان پر سچے مقدمات کیوں نہیں چلائے جاسکتے۔انہوں نے کہاکہ حمزہ شہبازنے انہیں ہمیشہ عزت اوراحترام دیا، وہ میرے چھوٹے بھائی ہیں ،پنجاب اسمبلی الیکشن میں اورحمزہ کھڑے ہوں گے تاہم وزارت اعلیٰ کا امیدوارکون ہوگا اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا،فیصلہ پارٹی کرے گی۔
مسلم لیگ (ن کی نائب صدر نے کہا کہ (ن )لیگ میں جمہوریت ہے اسی لئے شاہد خاقان وزیراعظم بنیں ، اوروہ پارٹی ناراض نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں ہمیں پہلے بتادیا گیا کہ دواورتین سیٹیں ملیں گی۔انہوںنے کہاکہ قانون کا دہرا معیار ہوگا تو اس کیخلاف بولنا میرا حق ہے،جسٹس کھوسہ اورپانامہ بینچ کو پتہ چل گیا ہوگاکہ سسلین مافیااورگوڈفادرکون ہے۔مریم نواز نے کہاتحریک عدم اعتماد لاکر عمران خان کا12سال حکومت میں رہنے کامنصوبہ ناکام بنایا،عمران خان کا اپنا قصو رہے کہ اس کے لوگ اس کوچھوڑ کرچلے گئے۔