کراچی(رپورٹنگ آن لائن)قومی ٹیم کے اسپنر ساجد خان نے نہ کھلانے پر پشاور ریجن سے شکوہ کردیا۔پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے اسپنر ساجد خان نے نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ریجن سے مجھے ٹی ٹوئنٹی میں جگہ نہیں ملتی، نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں بھی پشاور کی ٹیم میں کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔قومی اسپنر نے کہا کہ جب وائٹ بال کرکٹ میں مجھے موقع نہیں ملے گا تو کس طرح اوپر آؤں گا؟۔
انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ جب مجھے میرا اپنا پشاور ریجن نہیں کھلائے گا تو پی ایس ایل میں کون کھلائے گا؟ پشاور ریجن سے مجھے ٹی ٹوئنٹی میں جگہ نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ لاہور اور پھر کراچی کے کیمپ میں اچھی تیاری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کا کام ہے، مجھ پر ریڈ بال کا ٹیگ لگا دیا۔قومی اسپنر نے کہا کہ میری توجہ صرف اپنی پرفارمنس پر ہوتی ہے۔









