کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار آغا علی نے دوسری شادی کے حوالے سے لب کشائی کر دی۔
ان کا کہنا ہے کہ ابھی زخم بہت گہرا ہے، ایسا لوگوں کو لگتا ہے لیکن جب اللہ کو منظور ہو گا تب دوسری شادی کر لوں گا۔آغا علی نے حال ہی میں نجی چینل کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر بات کرتے ہوئے دوسری شادی کا عندیہ بھی دے دیا۔پروگرام کے دوران اداکار نے ناصرف میزبان کے بلکہ شرکا کے سوالوں کے بھی جواب دیئے۔
پروگرام میں شریک ایک خاتون نے ان سے سوال کیا کہا کہ آپ کی طلاق ہو گئی ہے تو کیا اب آپ دوباہ شادی کریں گے؟خاتون کے سوال پر اداکار نے مبہم انداز میں جواب دیتے ہوئے دوسری شادی کا عندیہ دیا۔انہوں نے کہا کہ ابھی زخم بہت گہرا ہے، ایسا لوگوں کو لگتا ہے لیکن ایسا ہے نہیں، فی الحال اس بارے میں سوچا نہیں ہے لیکن سوچنے سے کیا ہوتا ہے، میں نے تو طلاق کے حوالے سے بھی نہیں سوچا تھا لیکن ہو گئی، ہوتا وہی ہے جو اللہ کو منظور ہو۔آغا علی نے کہا کہ جب اللہ کو منظور ہو گا تب دوسری شادی بھی کر لوں گا۔
یاد رہے کہ آغا علی نے 2020 میں کورونا لاک ڈائون کے دوران ساتھی اداکارہ حنا الطاف کے ساتھ شادی کی تھی پھر 2022 میں اس جوڑے کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں جنہیں پہلے تو آغا علی نے مسترد کر دیا تھا۔بعد ازاں اس جوڑے نے اپنی علیحدگی کی خبروں پر مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی تھی تاہم گزشتہ برس آغا علی نے ایک پوڈ کاسٹ کے دوران طلاق کی تصدیق کی تھی۔









