بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) سانائے تاکائیچی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد جاری ہونے والے پہلے دفاعی وائٹ پیپر کو بین الاقوامی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر کے نیٹیزنز کے درمیان کرائے گئے ایک سروے کے مطابق 83.6 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ جاپان میں عسکریت پسندی کی نئی شکل اس کی فوجی توسیع کو تیز کر رہی ہے، جس پر عالمی برادری کو انتہائی چوکنا رہنا چاہیے۔
سروے میں 65.5 فیصد جواب دہندگان کا کہنا تھا کہ جاپان کو مالی دباؤ اور غیر معمولی قومی قرضوں کا سامنا ہے، ایسے میں عوامی فلاح کو نظر انداز کرتے ہوئے فوجی توسیع پر زور دینا پائیدار حکمتِ عملی نہیں۔ 79.1 فیصد جواب دہندگان کے مطابق جاپانی حکومت شہری زندگی میں فوجی عناصر کے انضمام کو فروغ دے رہی ہے، اور معاشرے میں عسکریت پسندی کا یہ بڑھتا ہوا رجحان عالمی برادری کے لیے باعثِ تشویش ہے۔
مزید 87 فیصد شرکاء نے خدشہ ظاہر کیا کہ جاپان کے دفاعی وائٹ پیپر میں نام نہاد “سراؤنڈنگ ٹھریٹس” پر مسلسل زور اور امریکہ-جاپان فوجی تعاون میں اضافہ ایشیا بحرالکاہل کے خطے کی سلامتی کی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دے گا۔یہ سروے سی جی ٹی این کے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی پلیٹ فارمز پر جاری کیا گیا، جہاں 24 گھنٹوں کے دوران 2,343 نیٹیزنز نے اس میں حصہ لیا اور اپنی آرا کا اظہار کیا۔








