بیجنگ 17

جاپان کو ایک چین کے اصول کا احترام جاری رکھنا چاہیے، سابق جاپانی وزیر اعظم

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)جاپان کے سابق وزیر اعظم یوکیو ہاتویاما نے بیجنگ میں شروع ہونے والے 13ویں بیجنگ شیانگ شان فورم کے موقع پر کہا کہ چین اور جاپان کے لیے سب سے اہم کام تصادم کے بجائے باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینا اور باہمی اعتماد قائم کرنا ہے۔ یہ مشرقی ایشیا کے طویل مدتی استحکام اور سلامتی کے لیے نہایت اہم ہے۔

تائیوان کے مسئلے کے حوالے سے سابق جاپانی وزیراعظم نے کہا کہ جاپان کو واضح طور پر ایک چین کے اصول کا احترام جاری رکھنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ جاپان 1972 کے چین-جاپان مشترکہ اعلامیے میں طے پانے والے اتفاق رائے بالخصوص ایک چین کے اصول کا احترام کرنا انتہائی اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ سال ایک سفارتی تقریب کے موقع پرجاپان کی موجودہ وزیر اعظم سانائے تاکائیچی کے بیان پرچین کے ردِعمل کی وجہ سمجھ پاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جاپان کی موجودہ وزیر اعظم کو یا تو اپنے بیان کو واپس لینا چاہیے یا کسی اور طریقے سے غیر مبہم انداز میں یہ واضح کرنا چاہیے کہ جاپان ایک چین کے اصول کا احترام جاری رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں