لین جیان 31

جاپان چین میں چھوڑے گئے کیمیائی ہتھیار مکمل طور پر تلف کرے, چین کا مطالبہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) کیمیائی ہتھیاروں کے خلاف کنونشن کے نفاذ کی 29ویں سالگرہ کے موقع پر چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان نے کہا کہ جاپان کی جانب سے چین میں چھوڑے گئے کیمیائی ہتھیاروں کی مکمل تلفی ، جاپان کی بین الاقوامی ذمہ داری ہے۔

اس کنونشن کے مطابق جاپان کو 2007 تک چین میں چھوڑے گئے کیمیائی ہتھیاروں کو مکمل طور پر تلف کرنا تھا، تاہم یہ عمل متعدد بار تاخیر کا شکار ہو چکا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ ہتھیار جاپانی عسکریت پسندوں کی جانب سے چین کے خلاف جارحیت کے دوران سنگین جنگی جرائم میں شامل ہیں، اور آج بھی یہ چین کے عوام کی جان و مال اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔

ترجمان نے زور دیا کہ جاپان کو چاہیے کہ وہ اپنی تاریخی اور عملی ذمہ داری کو سنجیدگی سے تسلیم کرے، کنونشن کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے اور چین میں چھوڑے گئے کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی کے عمل کو تیز کرے، تاکہ چین کے عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے اور دنیا کو کیمیائی ہتھیاروں سے پاک بنانے کے راستے میں حائل بڑی رکاوٹ کو دور کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں