اسلام آباد ہائیکورٹ 43

ثناء یوسف کے قتل کا ٹرائل دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کا ٹرائل دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج افضل مجوکا کو ٹرائل جاری رکھنے کا آرڈر جاری کر دیا۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے قتل کے ملزم عمر حیات کی کیس منتقلی کی درخواست پر فیصلہ دیا۔

ملزم عمرحیات نے ٹرائل جج پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کیس منتقل کرنے کی درخواست دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں