برائلر مرغی

تین روز میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 59 روپے تک اضافہ

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)برائلر مرغی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ، تین روز میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 59 روپے تک اضافہ ہو گیا۔

لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں مزید 3 روپے کا اضافہ ہوا ہے، گزشتہ روز گوشت کی فی کلو قیمت میں 32 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی نئی قیمت 458 روپے مقرر کی گئی ہے، تین رو ز میں مرغی کا گوشت 59روپے کلو مہنگا ہوا ہے۔ جمعہ کو زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 304 روپے اور پرچون ریٹ 316 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔