واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن) امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا کی پہلی ترجیح امریکا میں تیل اور گیس کی قیمتوں کو کم رکھنا اور دوسری ترجیح ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے دوران اپنے دونوں اہداف حاصل کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صورتحال فطری طور پر غیر یقینی ہے کیونکہ خود ایرانی بھی غیر متوقع رویہ اختیار کرتے ہیں اور بعض اوقات وہ ان وعدوں کی پاس داری نہیں کرتے جو انہوں نے کیے ہوتے ہیں۔









