لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کے تحائف وصول کرنے والی شخصیات کی تفصیلات کے لئے دائر درخواست پر سماعت بدھ تک ملتوی کر دی ۔ عدالت عالیہ میں جسٹس عاصم حفیظ نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست پر سماعت کی۔
وفاقی حکومت کے وکیل نے توشہ خانہ کے 2000ء سے پہلے ریکارڈ کے بارے میں معاونت کے لئے وقت مانگتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ کا 2000ء سے پہلے کا ریکارڈ منظم شکل میں نہیں ہے۔عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل کو عدالتی معاونت کے لئے مہلت دے دی۔ عدالت نے درخواست پر کارروائی آج بروز بدھ تک ملتوی کر دی۔